لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصا ف کے بانی رکن، امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہاکہ پی ڈی ایم ٹو لے کا مزید اقتدارمیں رہنا قوم کی بد قسمتی ہے،عوام نااہل پی ڈی ایم ٹولے سے نجات اور فوری انتخابات کیلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،نااہل حکمران ٹو لے نے ملک کو بحرانو ں میں دھکیل کر بین القومی دنیا میں تنہا ء کر دیا ہے۔
اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں مہنگائی نے عام آدمی کو زندہ درگورکردیا، لوگوں کے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، پی ڈی ایم ٹولہ اب باشعور عوام کے آگے بند نہیں باندھ سکتا عمران خان کی قیادت میں عوام آئین و قانون کی بالا دستی کیلئے سراپا احتجاج ہے جس سے سیاسی مخالفین اور ان کے سہولت کاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں،
انہوں نے کہاکہ عوام کی بے چینی اور درپیش بحرانوں سے نجات کا واحد راستہ انتخابات کا فوری انعقاد ہے مہنگائی نے عوام کی کمر تورڑدی ہے،موجودہ حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں نے غریب آدمی کو زندہ درگور کردیا ہے،غریب عوام بلبلاتے ہوئے مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں مگران کی دہائیاں سننے والا کوئی نہیں۔