شبلی فراز 284

پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں، شبلی فراز

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم صرف شو کر رہی ہے جس میں پاور نہیں،ان کی نہ کوئی سمت ہے نہ کوئی پلان اور نہ ہی ان کے نظریات اور موقف ایک ہیں،ان کے پاس صرف ذاتی دکھ ہیں، عوام کیلئے کچھ نہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اس مرتبہ مولانا سے پہلے تقریر کرا لیں،خالی کرسیوں سے تقریر کرانا ان کا مذاق اڑانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں