وزیراعلی پنجاب 248

پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے،وزیراعلی پنجاب

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم سارا زور این آر او کیلئے لگا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او کبھی نہیں ملے گا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد نہیں، پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اور صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے، پاکستانی عوام عاقبت نا اندیش عناصر کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت درست ٹریک پر آچکی ہے، کورونا کے باوجود کاروباری سرگرمیاں میں تیزی آ رہی ہے، عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں، افراتفری نہیں، 22 کروڑ عوام بے مقصد احتجاج سے لاتعلقی کرچکے ہیں، پاکستانی عوام کسی کو ترقی کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں