بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عبدالستار ایدھی کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عبدالستار ایدھی کو ان کی چوتھی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلوص و دیانتداری کے ساتھ انسانذات کی بلاامتیاز و بے لوث خدمت کا نام عبدالستار ایدھی ہے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایدھی صاحب نے انتھک محنت کے ذریعے تاریخ رقم کی، ان کی مثالیں زمانے دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اْس درویش منش آدمی نے پاکستانی قوم کا سر بلند کردیا، انسانیت کا سرمایہ تھا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ ایدھی صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بھتر طریقہ خدمت خلق کو اپنا شعار بنانا ہے۔