جمشید اقبال چیمہ 107

پی ٹی آئی کے خلاف ظلم ،جبر کے بد ترین ہتھکنڈے استعمال کئے گئے ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کیلئے نظام کے نفاذ کی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوئے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے دو سال بعد رہائی پانے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں اکرم عثمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے میاں اکرم عثمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف ظلم اور جبر کے جو ہتھکنڈے استعمال کئے گئے پاکستان کی کسی سیاسی جماعت نے ان کا سامنا نہیں کیا ۔عمران خان واضح کر چکے ہیں کہ وہ اپنی ذات کے لئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے ۔ عمران خان کے حوصلے بلند ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے حوصلوں کو بھی تقویت ملی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں