صدارتی ریفرنس 228

پی ٹی آئی کی منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں فل کورٹ بنانے کی درخواست

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی نے منحرف ارکان سے متعلق صدارتی ریفرنس میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ بنانے کی استدعا کردی۔ تحریک انصاف کی جانب سے بابر اعوان نے عدالت عظمی میں متفرق درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ سماعت کرنے والا بنچ سوموٹو کیس میں آرٹیکل 63 اے پر اپنی رائے دے چکا ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ بنچ کی رائے آنے کے بعد لازمی ہوگیا کہ ریفرنس پر سماعت فل کورٹ کرے، عدالت اٹھارہویں ترمیم اور بھٹو ریفرنس میں بھی فل کورٹ تشکیل دے چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں