اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی تنظیم کا اعلان کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل اسد عمر نے نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ پارٹی چیئرمین عمران خان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا۔
نوٹفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر فواد چودھری، اعظم سواتی، خان محمد جمال اور امیر بخش بھٹو کو سینئر نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ سینیٹر اعجاز چودھری، ابراہیم خان، آفتاب صدیقی، عطااللہ ایڈووکیٹ، عاطف خان، حامد الحق، نصیب اللہ مری، نواب زادہ شریف جوگیزئی کو نائب صدور مقرر کیا گیا ہے۔ جنید اکبر، سردار خادم حسین، خرم شہزاد، خرم شیر زمان پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مقرر کئے گئے۔ مولا بخش سومرو، شاہد خٹک، زبیر نیازی، ملک فیصل جوائنٹ سیکرٹری ہوں گے۔









