اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخاب کیلئے کانٹے کا مقابلہ کہا گیا تھا، کاملا ہیرس کے سپورٹرز دل برداشتہ ہیں۔
رہنما پی پی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو امریکا سے بہت امید لگی ہوئی ہے، ریاست سے ریاست تجارت کرنی ہوتی ہے، رکاوٹ نہیں پیدا کرسکتے، یہ بہت افسوسناک ہے کہ کسی کو مداخلت کی دعوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی پہلی ترجیح امریکا ہے، بے شک ان کی یاری ہوگی لوگوں کی ہوتی ہے، کوئی وقت ساتھ گزارا ہوگا لیکن یاری کا یہ مطلب نہیں کہ آپ دوسرے ملک پر ہاتھ ڈالیں۔شیری رحمان کامزید کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سی تبدیلیاں آرہی ہیں، پہلے اپنا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔