اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آئینی ترامیم کے حوالے سے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہو گی تاہم پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کے اجلاس کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اسلام آباد میں دستیاب نہ ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو گی۔