سعید غنی 232

پی ٹی آئی والے وسیم اختر پر کرپشن کے سنگین الزامات لگاتے رہتے ہیں،سعید غنی

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی والے وسیم اختر پر کرپشن کے سنگین الزامات لگاتے رہتے ہیں، کل ان کے مظاہرے نے ثابت کردیا کہ کراچی کے لوگوں نے انہیں مسترد کردیا ہے، کل لالچ دے کر لوگوں کو مظاہرے میں لایا گیا تھا۔ جی ڈی اے اور پی ٹی آئی والے ایم کیوایم سے پوچھیں کہ غیر مقامی کون ہیں؟یہ اکٹھے بلدیاتی قانون پر ہوئے ہیں۔

پیر کر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن والے کہتے ہیں کہ غیر مقامی ہسپتالوں پر قبضہ نامنظور ، ایم کیو ایم والے کہتے ہیں کہ شہری اور دیہی سندھ پر قبضہ نامنظور ، کیا پی ٹی آئی اور جی ڈی اے والے ایم کیو ایم کے اس موقف سے متفق ہیں ؟انہوں نے کہا کہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کےلئے بلدیاتی قانون پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہے، 350ارب روپے منی بجٹ سے تحریک انصاف والے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، عوام موجودہ وقت میں پی ٹی آئی حکومت کو بددعائیں دے رہی ہے، پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دور حکومت سے زیادہ قرضہ یہ تین سال میں لے چکے ہیں،

اسٹیٹ بینک گروی رکھنے سے توجہ ہٹانے کےلئے یہ سب کچھ کیا جا رہا ہے، پہلے بجلی 4روپے اور پٹرول 3روپے مہنگا کر دیا گیا۔صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ منی بجٹ کے بعد دواﺅں کی قیمتیں بھی مزید مہنگی ہوں گی، تحریک انصاف کا شیوہ ہے کہ سب کچھ صوبائی حکومتوں پر ڈال دیتی ہے، مری واقعے میں 23افراد جاں بحق ہوئے، سندھ میں23لوگوں کو کتے کاٹ لیں تو شور مچ جاتا ہے، اسلام آباد سے لوگ پیدل بھی جاتے تو مری میں مرنیوالے بچ جاتے، مری میں 23لوگوں کے قتل پر کسی کو شرم نہیں آئی کہ استعفیٰ دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں