عمر امین گنڈا پور

پی ٹی آئی نے میئر ڈیرہ اسماعیل خان کی نشست پر میدان مار لیا، عمر امین گنڈا پور سٹی میئر منتخب

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹنگ آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمر امین گنڈا پور ڈی آئی خان سٹی میئر منتخب ہوگئے،

عمر امین گنڈا پور نے تریسٹھ ہزار سات سو ترپن ووٹ لیے۔ جے یو آئی کے کفیل نظامی دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے جے یو آئی کے محمد کفیل احمد اڑتیس ہزار آٹھ سو اکانوے ووٹ لے سکے، پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تیسرے نمبر پر رہے۔