شرجیل انعام میمن 19

پی ٹی آئی نے اتوار کی ہڑتال کی کال دے کر ہوشیاری دکھائی، شرجیل میمن

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اتوار کی ہڑتال کی کال دے کر ہوشیاری دکھائی۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سیاسی حریفوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، کہتے ہیں اتوار کو سکول اور دفاتر نہیں کھلتے، کاروبار بھی بند ہوتا ہے، اتوار کو ہڑتال کرکے کسی کو خوش کرنا ہے تو کرتے رہیں، اتوار کی ہڑتال پی ٹی آئی کی سمارٹ حکمت عملی تھی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی کی سیاست کا دارو مدار تنقید پر ہے، یہ مخالفت نہیں کریں گے تو پھر سیاست کیسے کریں گے، پنجاب اور دیگر صوبوں میں بلدیاتی نظام نہیں وہاں یہ بیان کیوں نہیں دیتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں