مراد علی شاہ 31

پی ٹی آئی مذاکرات پر حقیقت پسندی سے کام لے، مراد علی شاہ

سکھر (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی کو مذاکرات پر حقیقت پسندی سے کام لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے پی ٹی آئی کے مظاہرے میں دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے ، کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئینگے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ مذاکرات پر پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ تضادات کا شکار رہی ہے، پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے وتیرا رہا ہے کہ وہ اپنی بات پر قائم نہیں رہتی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہیں گے کہ ایک شخص کے پیچھے سیاست مت کریں ، لوگوں نے انہیں احتجاج کے لیے ووٹ نہیں دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے برطانیہ میں پاکستانی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں دھمکیاں دینے والوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کھوکھلی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں