اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت جب تک بہنوں کی غلام رہے گی بات چیت آگے نہیں بڑھے گی۔ایک انٹرویو میں طلال چوہدری نے کہا کہ بات چیت سے قبل ان کو پہلے بہنوں کی غلامی سے نکلنا ہوگا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ کتنے بڑے بڑے نام ہیں لیکن بہنیں انہیں توں توں کرکے بات کرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی نے نامزد کیا تھا،جب تک بہنوں کی غلامی سے نہیں نکلتے، سیاسی پارٹی نہیں بن سکتی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ہم ہر وقت بات چیت کے لیے تیار ہیں، اسپیکر آفس حاضر ہے۔ اگر ان سے بات ہو گی تو صرف پاکستان پر ہو گی۔وزیر مملکت نے کہاکہ ان سے نہ این آر او پر بات ہوگی نہ ہی سیاسی مقدموں پر۔









