لاہور ہائی کورٹ 18

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی ضمانت منظور

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق قتل کے مقدمے میں گرفتار ملزم شاہد ندیم کی ضمانت منظور کر لی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم شاہد ندیم کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ۔

ملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں