مومنہ وحید 100

پی ٹی آئی ایم پی اے مومنہ وحید کا پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

مومنہ وحید کا کہنا ہے کہ پرویزالہی کواعتماد کا ووٹ نہیں دوں گی، آج تحریک انصاف میں پرانا کارکن دلبرداشتہ ہے، پرویزالہی صرف گجرات اورمنڈی بہا الدین میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، عمران خان کے اردگرد صرف مفاد پرست لوگ اکھٹے ہیں،رکن پنجاب اسمبلی نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے مزید اراکین ہیں جو وزیراعلی پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں