نیئر حسین بخاری 44

پی ٹی آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرے تو ان کیلئے بہتر ہوگا، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی آئین کے اندر رہتے ہوئے سیاست کرے تو ان کیلئے بہتر ہوگا،پی ٹی آئی نے خود طے کرنا ہے مزاکرات چاہتے ہیں یا نہیں،کے پی وزیراعلیٰ کہتے ہیں سٹریٹ پاور دکھاؤں گا ۔

اپنے بیان میں نیئر بخاری نے کہاکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیان پی ٹی آئی کیلئے پیشکش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی طرف سے بھی مزاکرات کی پیشکش آئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری بلاول نے کہا ہے لمبی اننگز عوام کیساتھ کھیلیں گے ۔

انہوںنے کہاکہ پی پی پی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے،تناؤ کی صورت حال میں ملک اور قوم کا نقصان ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ معاملات میں بہتری کی تاریخ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مفاہمت کی سیاست ہی ملک کو آگے لے جا سکتی ہے ،پی ٹی آئی کی آپس میں ہم آہنگی کا فقدان ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں