پشاور (رپورٹنگ آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف، نون لیگ، پیپلز پارٹی کے رہنما کے نام پنڈورا باکس میں شامل تھے لیکن وزیراعظم نے مٹی پاﺅ پالیسی کے تحت سب کو معاف کرکے ثابت کر دیا کہ ایسے لوگ انقلاب کی باتیں کرتے ہیں لیکن انقلاب نہیں لا سکتے۔
اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ تمام جماعتیں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں،کسی نے بھی عوام کےلئے کچھ نہیں کیا،انقلاب کی باتیں اور عوام کی باتیں سب ہی کرتے ہیں لیکن جو بھی پارٹی حکومت میں آتی ہے انہوں نے سب سے پہلے عوام کو ہی فراموش کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پنڈورا باکس میں مسلم لیگ نون، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے رہنماﺅں کے نام شامل تھے لیکن احتساب کی باتیں کرنے والوں نے پنڈورا باکس میں شامل ناموں میں کسی کا بھی احتساب نہیں کیا بلکہ مٹی پاﺅ پالیسی کے تحت سب کو فراموش کردیا۔









