اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا خصوصی اجلاس آج بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گورننگ بورڈ اراکین میں سے وائس چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔واضح رہے کہ پیٹرن پی سی بی کے نامزد کردہ دو ارکان کی مدت ختم ہوگئی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرن پی سی بی کو گورننگ بورڈ میں دو نامزدگیوں کا اعلان کرنا ہے۔
