پی سی بی 100

پی سی بی کی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ٹیسٹ ٹیم جلد پاکستان بھجوانے کی پیش کش کردی۔ذرائع کے مطابق بنگلا دیش بورڈ کو یہ پیشکش ٹیسٹ ٹیم کی پاکستان میں ٹریننگ کے لیے کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم راولپنڈی میں ٹریننگ کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی نے تاحال پی سی بی کی پیشکش کا جواب نہیں دیا۔خیال رہے کہ بنگلا دیش ٹیم نے شیڈول کے مطابق 17 اگست کو پاکستان پہنچنا ہے۔بنگلا دیش میں سیاسی صورتحال کی وجہ سے دو دنوں سے بنگلا دیش ٹیم کا میرپور میں ٹریننگ سیشن نہیں ہو سکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں