پی سی بی 137

پی سی بی کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا گیا

اسلام آباد( رپورٹنگ آن لائن) نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی کے معاملات کو وزارت بین الصوباٸی رابطہ کی ماتحتی سے خارج کرتے ہوئے براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔

نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے۔

پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔ اس اقدام سے سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں