پی سی بی 94

پی سی بی کا ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے ورلڈ کپ اور حالیہ سیریز میں کھلاڑیوں کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کو مزید سنجیدگی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ورلڈ کپ میں ٹیم میں گروپنگ اور کھلاڑیوں کے ڈسپلن پر پی سی بی نے مزید نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔ہیڈکوچ گیری کرسٹن اور مینجر وہاب ریاض کی رپورٹ کے جائزے کے لیے بورڈ نے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا سربراہ کسی سابق کپتان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں گروپنگ اور ڈسپلن توڑنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کاروائی کا امکان ہے۔یاد رہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے ڈسپلن توڑنے کی میڈیا رپورٹس موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے دوران مبینہ طور پر شاہین شاہ ا?فریدی کا رویہ اچھا نہ تھے اور ان کے اس برے رویے کے باوجود ٹیم منیجر وہاب ریاض نے شاہین اّفریدی کی ڈسپلن کی خلاف ورزی کو نظر انداز کیا۔ذرائع کے مطابق وہاب ریاض اور عبدالرزاق نے کچھ کھلاڑیوں کی غیر ضروری طرفداری کی، جن کھلاڑیوں کی انہوں نے حمایت کی انہوں نے ہی پرفارم نہیں کیا۔اس کے علاوہ یہ رپورٹس بھی سامنے اّئی تھیں کہ ورلڈ کپ کے دوران کھلاڑی ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرتے رہے جس سے ڈریسنگ روم کا ماحول خراب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں