لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکشن کمیٹی میں خاموشی سے ردوبدل کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد اور سکندر بخت کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا جبکہ اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔
سرفراز احمد اور سکندر بخت نے کمیٹی کے گزشتہ اجلاسوں میں شرکت کی۔ہیڈکوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا، سلیکٹر عاقب جاوید اور علیم ڈار کے ساتھ مل کر بنگلادیش اوور ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹیم بھی فائنل کرلی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان شامل نہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی پی ایس ایل میں بہترین پرفارمنس کے باوجود جگہ نہیں بناسکے۔
شاہین آفریدی مبینہ خراب رویے کی شکایت سامنے آئی ہے۔اظہر علی اور اسد شفیق کو نئی ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے، اظہر علی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے کام کریں گے جبکہ اسد شفیق کو ویمنز سلیکشن کمیٹی اور کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔پی سی بی سرفراز احمد سے بھی ایک سے زیادہ کام لینا چاہتا ہے، نئی تقرریوں اور بڑے فیصلوں کا اعلان جلد متوقع ہے۔