پرائیویٹ میڈیکل کالجز 935

پی ایم ڈی سی کی جانب پرائیویٹ میڈیکل کالجزکی بشمول ہاسٹل چارجز  ساڑھے نو لاکھ روپے فیس مقر ر کرنے کا خیر مقدم کرتے ہیں: ینگ ڈاکٹرز

نیوز رپورٹر۔۔۔

ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے پی ایم ڈی سی کی جانب سے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی ساڑھے نولاکھ روپے فیس مقرر کرنا انتہائی دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

ڈاکٹر سلمان کاظمی
ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز صدر پی ایم ڈی سی اور کمیٹی کے شکریہ گزار ہیں جنہوں نے عوام دوست فیصلہ کیا ہے، اس فیصلے سے غریب طلبہ پر کم  بوجھ پڑے گا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ سرمایہ داروں نے میڈیکل کی تعلیم کو بزنس بنا یا ہوا ہے۔

انہوں نے صدر پی ایم ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ جوکالجز قواعدوضوابط پر پورا نہیں اترتے انہیں فوری طور پر بند کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں