پنجاب پبلک سروس کمیشن 54

پی ایم ایس فیز ون کے تحریری امتحان کامیابی سے مکمل

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پنجاب کے سب سے بڑے امتحان پی ایم ایس فیز ون کے تحریری امتحان کامیابی سے مکمل ہو گئے ۔

ترجمان سید کاظم مقدس نے بتایا کہ پی ایم ایس امتحان لاہور سمیت پنجاب کی 7ڈویژنز میں لیا گیا جس میں 37ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی۔ فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، سرگودھا، بہاولپور اور ڈی جی خان میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے ۔ چیئرمین پی پی ایس سی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد عبدالعزیز نے امتحانی سینٹرز پر اچانک دورہ کیا اور امتحانی سینٹرز میں انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ممبران پی پی ایس سی ڈاکٹر صالح طاہر ،حسن اقبال، ڈاکٹر ارشاد نے امتحانی مراکز کے دورے کیے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے ہیڈ افس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔

ترجمان کے مطابق پی ایم ایس امتحان کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہر امتحانی مرکز پر پولیس اور ریسکیو اہلکار تعینات تھے ۔ ڈاکٹر ارشاد ممبر نے لاہور میں قائم امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ممبران پی پی ایس سی احمد علی کمبوہ ،صدیق شیخ ،عامر یاسین کا امتحانی مراکز کا دورہ کیا، ممبران پی پی ایس سی حبیب الرحمن گیلانی اور ڈاکٹر صالح طاہر کا امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل ریٹائرڈ عبدالعزیز نے بہترین انتظامات پر انتظامیہ کو شاباش دی ۔ پی پی ایس سی نے پی ایم ایس کے ساتھ دیگر محکموں کے اسسٹنٹ امتحانات بھی منعقد کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں