اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کے لیے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر الزاری جوزف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل ہو گئے اس حوالے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بتایا کہ الزاری جوزف کو اسپینسر جانسن کی جگہ شامل کیا گیا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کہا کہ اسپنسر جوزف نجی وجوہات کے سبب پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلیا کے اسپنسر جانسن کے ساتھ ڈائریکٹ سائننگ کی تھی۔









