انور علی 132

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر انور علی بھی کرونا سے صحت یاب ہوگئے

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن) پاکستان سْپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر انور علی بھی کرونا سے صحت یاب ہوگئے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انور علی نے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، دعا کرنے پرسب کا شکرگزار ہوں۔انور علی نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے خود کورجسٹرڈ کرائیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل انور علی کورونا مثبت آنے کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوئے تھے۔ابوظہبی روانگی سے قبل کراچی میں قرنطینہ کے دوران انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں