پشاور زلمی

پی ایس ایل سیزن آٹھ کے لیے پشاور زلمی کا اینتھم کیلئے بڑا اعلان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)پی ایس ایل سیزن آٹھ کیلئے پشاور زلمی کا اینتھم کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا، پشاور زلمی اینتھم کے لیے معروف غیر ملکی پروڈیوسر ناٹی بوائے کی خدمات حاصل کرلی۔ ناٹی بوائے انگلش ریپرز ، ولی، چپمنک جیسے پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں ،ناٹی بوائے کے معروف آرٹسٹس بیونس اور ایرو بینجمن کے ساتھ پروڈکشن بی بی سی میوزک ایوارڈ جیت چکے ہیں ،

ناٹی بوائے کے مطابق پشاور زلمی اینتھم کے ساتھ منسلک ہونا باعث اعزاز ہے۔نوشیروان آفندی، چیف کمرشل آفیسر پشاور زلمی نے کہاکہ ناٹی بوائے کا پشاور زلمی اینتھم سے منسلک ہونا جہاں ہمارے اینتھم کے لیے باعث فخر ہے وہیں ہمارے آرٹسٹس کے لیے بھی گلوبل فارمیٹ ہے۔ پشاور زلمی اینتھمز کے ساتھ گلوبل آرٹسٹس کا منسلک ہونا اس بات کا ثبوت یے کہ پشاور زلمی گلوبل لیول فرنچائز اور برانڈ ہے ۔