کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے پی ایس ایف کے رہنما اور سیکیورٹی اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم عمیر صدیقی کی بریت کیخلاف اپیلیں کر دیں۔
عدالت نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے ملزم عمیر صدیقی کی بریت کے خلاف اپیلیں مسترد کیں۔وکیل صفائی محمد نواز ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ عدالت نے اپیلیں عدم پیروی پر مسترد کیں، میرے موکل کی بریت قانون کے مطابق ہے،
میرے موکل کو 2019 میں بری کیا گیا۔وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ 5 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پراسیکیوشن کی جانب سے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے گئے۔پولیس کے مطابق پی ایس ایف کے رہنما سعید خان کو 2012 اور سیکیورٹی اہلکار لئیق کو 2010 میں قتل کیا گیا تھا۔








