بیرسٹر سیف

پی آئی اے کی خریداری کیلئے خیبرپختونخوا حکومت ہر حد تک جائے گی، بیرسٹر سیف

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی خریداری کیلئے حکومت ہر حد تک جائے گی۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے بولی کیلئے تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے، قومی اثاثے کو سیاسی مافیا کے چنگل سے آزاد کر کے منافع بخش ادارہ بنائیں گے۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی آئی اے کو اس نہج تک پہنچانے والوں کی بولی میں دلچسپی سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے منافع بخش ادارے کو تباہ کیا وہی بولی میں پیش پیش ہے۔