مسرت جمشید چیمہ 54

پیپلز پارٹی کے ضمنی انتخاب نتائج تسلیم نہ کرنے کے بعد کوئی اور ثبوت چاہئیں؟’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے سمبڑیال ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے بعد بد ترین دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟

ایک طرف مسلم لیگ (ن ) مقبولیت کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے علی الاعلان کہا ہے کہ عوام نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پرنفرت کی وجہ سے ووٹ نہیں دئیے ۔ اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام جانتے ہیں انہوں نے حقیقت میں کس کو ووٹ دیا ، ریاستی وسائل کے بے دریغ استعمال ، غنڈہ گردی اور جبر کے باوجود عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے لئے باہر نکلے ہیں اور انہوں نے کسی ڈر اور خوف کے بغیر اپنا واضح سنا دیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ جعلی حکمرانوں کے لئے اب بھی وقت ہے کہ وہ عوام کی آواز کو سنیں ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ عمران خان اور عوام کو کسی صورت ایک دوسرے سے الگ نہیں کیا جا سکتا ہے بلکہ عمران خان کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ۔پیپلز پارٹی والے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہ ہوں عوام صرف مسلم لیگ (ن) کو نہیں کرپشن اور بیڈ گورننس کی طویل تاریخ رکھنے کی وجہ سے آپ کو بھی مسترد کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں