پیپلز پارٹی 240

پیپلز پارٹی کا نیب سے وزیر اعظم کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب)سے وزیر اعظم عمران خان کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا،پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان حساس ہے اور 2021میں وزیر اعظم کی ذہنی سطح یہ ہے کہ ویڈیو دیکھی ہی نہیں،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں سینیٹ امیدوار کے ووٹرز کا ریٹ 70 کروڑ بتایا جا رہا ہے،چیئرمین نیب وزیر اعظم کو سرکاری حیثیت میں ہارس ٹریڈنگ سے متعلق بیان پر طلب کریں،

نیئر حسین بخاری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سال 2018میں خرید و فروخت کی ویڈیو پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)ارکان کو پارٹی سے خارج کیا،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یاداشت بھول جانے کی بیماری کی وجہ سے حق حکمرانی کے اہل نہیں رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں