مصطفی کمال

پیپلز پارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کردیا، مصطفی کمال

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے امید نہیں کہ وہ مسائل ختم کرے گی، ہفتہ کوکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کو کچھ نہیں دے رہی، پیپلزپارٹی نے سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ کردیا۔

انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے مزید ایک ہفتہ اسکول بند کرنے کے احکامات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ،مصطفی کمال نے کہا کہ کراچی میں ٹوٹ پھوٹ اور تفرقہ ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے لیے اس وقت بہت بڑے چیلنجز سامنے آئے گے،انہوں کہا کہ کراچی میں کہاں ایس اوپیزپرعمل ہورہاہے؟

ملکی بقاکی خاطرحکومت اور اپوزیشن کومل کربیٹھنا چاہیے،حکمرانوں کو حالات ایک طرف رکھ کرعوام کا سوچنا ہوگا،مصطفی کمال نے کہا کہ افغانستان کے حالات ہمیشہ پاکستان پر اثر انداز ہوتے ہیں، دشمن ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا، شکست یافتہ ممالک اپنی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر ڈالیں گے، افغانستان میں 49ممالک کو طالبان سے شکست ہوئی،

انہوں نے کہا کہ نازک حالات کی وجہ افغانستان کی صورتحال ہے، امریکہ کو بڑی شرمندگی ہوئی ہے اور وہ آرام سے نہیں بیٹھے گا۔ دشمن ملک میں خانہ جنگی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا۔