شہباز گل 250

پیپلز پارٹی ملک کی معیشت تباہ کرنے پر عمل پیرا ہے، شہباز گل

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے،

ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے لکھا کہ پیپلز پارٹی اب پورے ملک کی معیشت تباہ کرنے کے پلان پر عمل پیرا ہے، سندھ میں غربت سب سے زیادہ ہے تو دوسری طرف لوٹ ماربھی ،انہوں نے کہ سندھ حکومت نے اب تیسرا لاک ڈاﺅن نافذ کر کے غریب کا چولہا بجھانے کا مکمل پروگرام بنا رکھا ہے، پہلے دن سے ان کا ایس او پیز پر دھیان نہیں،اگر ایس او پیز اور سمارٹ لاک ڈاﺅن اپنائیں تو لاک ڈاﺅن نہ کرنا پڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں