مریم نواز 212

پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی’مریم نواز

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی نائب صد ر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیب کو یہ موقع نہیں دیاجائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے،پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں، پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی۔لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نیب کو نیب کے علاوہ سب چلا رہے ہیں، نیب کی بھیانک تاریخ میں پہلی مرتبہ اسے ریڈ زون بنایا گیا، اسی سے پتہ چلتا ہے کہ نہتی عورت کا کتنا خوف ہے، ہم نے انتقام سہہ کر کے انہیں ایکسپوز کیا ہے ، میں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ ان کے انتقام کو روکنا بھی ہے اور اس کا مقابلہ بھی کرنا ہے، پہلے ہی کہہ چکی ہوں جتنا انتقام ہونا تھا ہوچکا ، جتنا برداشت کرنا تھا کرلیا۔ مجھے اس بار ان کے لئے آسان شکار نہیں بننا۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت مشکل میں آئی ہے اور اس کی کشتی ڈوب رہی ہے، اگر عمران خان گھر نہ جارہا ہوتا تو مریم نواز کو نیب بلانے کی ضرورت نہ پڑتی، نیب کو موقع نہیں دیا جائے گا کہ عمران خان کی ڈوبتی کشتی کو بچائے، اس کے لئے سیاسی انجینئرنگ کرے۔مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے کوئی اختلافات نہیں، پیپلز پارٹی کی اپنی حکمت عملی ہے اور ہماری اپنی ہے لیکن ہمارے کچھ مشترکہ مقاصد ہیں جس میں ہم پی ڈی ایم میں اکٹھے ہیں۔ پی ڈی ایم اپنا لائحہ عمل خود طے کرے گی، پی ڈی ایم عوام کی توقعات کے مطابق فیصلے کریگی، اس میں کسی کا عمل دخل نہیں، سیاست میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں، بلاول سے میرا ایک اچھا تعلق ہے، میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، رواداری کی سیاست اور انھیں نبھانا جانتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں