خورشید شاہ 285

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 اکتوبرکی تاریخ مقرر

سکھر(رپورٹنگ آن لائن ) پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ احتساب عدالت سکھر میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ و دیگر پر 24 اکتوبر کو فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر دی۔ احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی حتمی ریفرنس کی درخواست منظور کر لی۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے بیٹے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی خورشید شاہ اور ان کے 18 ساتھیوں پر احتساب عدالت میں ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں