پیپلزپارٹی 237

پیپلزپارٹی کا صوبائی وسائل کے تحفظ کا بھرپور دفاع کا اعلان

اسلام آ باد (رپور ٹنگ آن لائن) وفاق کی جانب سے سندھ کے اسپتالوں کا انتظام سنبھالنے سے متعلق نوٹی فیکیشن پر پیپلز پارٹی نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو سندھ کے اسپتالوں سے متعلق نوٹیفکیشن کو 18ویں ترمیم پرحملہ قرار دیا اور اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور صوبائی معاملات میں براہ راست مداخلت ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کےحقوق پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کو بچانے کے لیے پیپلزپارٹی کو جس حد تک جانا ہوا جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں