مٹھی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں سب سے پہلے قائد عوام کے اصول ہیں،پی پی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب ہم نے تھرمیں دے دیا ہے،مٹھی میں این آئی سی ای ٹی کاہسپتال کھول دیا ہے،
تھرفاﺅنڈیشن چاہتی ہے کہ اسلام کوٹ،نگرپارکراور مٹھی میں ہسپتال قائم کیے جائیں،پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ ڈیلورکرسکتی ہے،کارکردگی میں پاکستان پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے،تھرپارکراین ای ڈی یونیورسٹی کیمپس کا کام شروع ہوگیا ہے،غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کوئی امید ہی نظر نہیں آتی،بی بی اورآصف زرداری کی حکومت میں کابینہ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی تھا،اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو زمینی حقائق کا معلوم نہیں ۔
منگل کے روز مٹھی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی و سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گزشتہ روز تھر کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی،تھر کے عوام نے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق کا ثبوت دیا،قائد عوام شہیدبینظیر بھٹو کے وفادار آج میرا ساتھ نبھا رہے ہیں،ہماری کردار کشی کی گئی کہ پاکستان پیپلزپارٹی ڈیلورنہیں کرسکتی،ڈویلپمنٹ میں کمزور ہے،یہ تاثردیا گیا کہ پیپلزپارٹی بزنس کے خلاف ہے،یہ تمام پیپلزپارٹی کے خلاف غلط اورجھوٹے پروپیگنڈے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں ہیومن ڈویلپمنٹ کیلئے مثال قائم کررہے ہیں،پیپلزپارٹی حکومت بننے سے پہلے بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہورہا تھا،پیپلزپارٹی نے ثابت کردیا کہ وہ ڈیلورکرسکتی ہے،کارکردگی میں پاکستان پیپلزپارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے آگے ہے،پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن)کے مقابلے میں ڈیلور کرنے میں پیپلزپارٹی آگے ہے۔بلاول بھٹونے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں سب سے پہلے قائد عوام کے اصول ہیں،پی پی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کا جواب ہم نے تھرمیں دے دیا ہے،
مٹھی میں این آئی سی ای ٹی کاہسپتال کھول دیا ہے،تھرفاﺅنڈیشن چاہتی ہے کہ اسلام کوٹ،نگرپارکراور مٹھی میں ہسپتال قائم کیے جائیں،تھرپارکر میں گزشتہ چند سال میں بہت تیزی سے ترقی ہوئی ہے،اگلے چند سالوں میں تھرپارکر میں مزید ترقی ہوگی،تھر میں آراوپلانٹس اور رائلٹی کا معاملہ تاخیر کا شکار ہوا،وفاق اور صوبے کی ٹسل کے نتیجے میں وہ کام سست روی کا شکارہوئے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میری شکایت رہی کہ نگراں حکومت میں تبدیلیاں ہوئیں،اور منصوبے متاثر ہوئے،تھرپارکر آراوپلانٹ کا منصوبہ بھی اسی وجہ سے سست روی کا شکار ہوا،سندھ بھر میں سیلاب متاثرین کیلئے پکے گھر بنانا بھی سست روی کا شکار ہوئے،سیلاب متاثرین کیلئے سکولوں کی بحالی بھی سست روی کا شکارہے،ہم نے وفاق کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ مکمل کرنا تھا،ہماری حکومت ختم ہونے سے پہلے طے ہوا تھا کہ یہ فنڈز ان منصوبوں پر استعمال ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ماں بچہ کیلئے کیش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کیا،ایساتاثر دیا جاتا ہے کہ جیسے صرف تھرپارکر میں ہی بچے مرتے ہیں،پورے پاکستان میں تعلیم میں توجہ کم رہی ہے،تھرپارکراین ای ڈی یونیورسٹی کمیپس کا کام شروع ہوگیا ہے،ہم پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن پرکام کرناچاہ رہی ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ غربت،مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث کوئی امید ہی نظر نہیں آتی،بی بی اورآصف زرداری کی حکومت میں کابینہ کا پہلا ایجنڈا مہنگائی تھا،اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو زمینی حقائق کا معلوم نہیں ہے،
ضروری ہے کہ پیپلزپارٹی کے زیادہ سے زیادہ نمائندوں کو منتخب کیا جائے،مینٹل ہیلتھ کی ڈومین میں ہم نے انویسٹ نہیں کیا، ایک تو مینٹل ہسپتال موجودنہیں جبکہ دوسرا لوگ اپنا علاج کراتے نہیں،مینٹل ہیلتھ کے معاملے پر پیپلزپارٹی کے پاس علاج ہے،کراچی میں مینٹل ہیلتھ ایشوز کو ایڈریس کرنے کیلئے سینٹرز قائم کرینگے،اس وقت معاشی بحران ہے امیدنظر نہیں آتی کہ مسائل کب حل ہونگے