شیری رحمان 289

پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،شیری رحمان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران پر انکوائری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا یہ ایک مصنوعی بحران تھا۔ پیٹرولیم ڈویژن اور آئل کمپنیوں کو ذمہ دار ٹھرایا گیا۔ کہ عالمی منڈی میں کم قیمتوں کو بحران میں تبدیل کیا گیا۔ ڈی جی آئل کی تعیناتی بھی غیر قانونی تھی، شیری رحمان نے کہا 20 روز کا تیل ذخیرہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا مافیہ کو ذخیرہ اندوزی کرنے دی گئی، انکوائری رپورٹ حکومت کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، ڈی جی آئل کی غیر قانونی تعیناتی سے لیکر 20 دن کا ذخیرہ نہ کرنا سب ایک منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا، بحران میں عوام سے اربوں روپے لوٹے گئے اس کا حساب کون دیگا۔

عوام کو ان رپورٹز سے کوئی فائدہ نہیں، مجرموں کو سامنے لاﺅ، پیٹرول بحران رپورٹ نے حکومت کی نااہلی کو بے نقاب کیا ہے۔ حکومت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پیٹرول کا بحران ہوا ۔ مصنوعی بحران کے پیچھے تباہی سرکار خود تھی، شیری رحمان نے کہا کہ رپورٹ رپورٹ کھیل کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا ۔ اصلی مجرم ان رپورٹز کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں