ٹوم براک 30

پیرس ، امریکی سرپرستی میں شامی وزیر خارجہ کی اسرائیلی وزیر سے ملاقات

پیرس (رپورٹنگ آن لائن) امریکی ایلچی برائے شام ٹوم براک نے کہا ہے کہ پیرس میں ایک غیر معمولی ملاقات کا انعقاد ہوا جس میں شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی اور اسرائیلی وزیر برائے تزویراتی امور رون دیرمر نے شرکت کی۔

امریکی ایلچی ٹوم براک نے ایکس پر لکھا کہ ہم نے پیرس میں شامی اور اسرائیلی فریقوں سے ملاقات کا مقصد حاصل کر لیا ہے. دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی بیگوٹ نے کہا ہے کہ شام اس وقت “ایک فیصلہ کن موڑ” پر ہے.

خاص طور پر جنوبی صوبے سویدا میں حالیہ واقعات کی روشنی میں۔بیگوٹ نے کہا کہ امریکی ایلچی ٹوم براک اور وزیر خارجہ مارکو روبیو گزشتہ کئی دنوں سے تمام فریقوں سے رابطے میں ہیں، اور یہ سفارتی کوششیں بدستور جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں