اوکاڑہ ( شیر محمد)سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید کی زیر نگرانی اینٹی انکروچمنٹ ٹیموں نے عید گاہ روڈ پر دکانوں کی چیکنگ کی اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی 8 دکانیں سیل کر دیں.
اس موقع پر سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر وسیم جاوید نے کہا کہ عوام کو تجاوزات سے پاک سڑکیں اور بازار فراہم کرنے کے لیے پیرا فورس کی جانب سے مانیٹرنگ کا عمل تسلسل سے جاری ہے، ایک جانب تجاوزات سے ٹریفک کے مسائل کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر حادثات اور لوگوں کو پیدل چلنے میں دشواری ہوتی ہے تو دوسری جانب غیر منظم اور بد صورت تجاوزات شہر کی خوبصورتی کو متاثر کرتی ہے.
انہوں نے کہا کہ پیرا فورس نے حکومتی ہدایات کے مطابق انسداد تجاوزات مہم کے تحت سرکاری اراضی کے تحفظ کا ذمہ اٹھایا ہے، دکاندار اپنی مقررہ جگہوں تک محدود رہیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔









