پیراملازمین 42

پیراملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پنجاب حکومت نے پیراملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فنڈز جاری کر دئیے ۔

محکمہ خزانہ کے مطابق پیراملازمین کی تنخواہوں کے لیے ایک ارب 50 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق زرعی سروسز کو جدید بنانے کے لیے 207 ملین روپے بھی جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت محکمہ زراعت کسانوں کو جدید اور بہتر سہولیات فراہم کرے گا۔

اسی طرح محکمہ لائیوسٹاک کے لیے تنخواہوں اور آپریشنل اخراجات کی مد میں 4 ارب 40 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ محکمہ خزانہ نے جاری کردہ بجٹ کی تفصیلات آن لائن بھی کر دی ہیں تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں