شعیب ملک 17

پہلے اوور میںعثمان طارق کو اعظم خان کا سامنا کر نا پڑا ،6 گیندوں پر بیٹرز نے ایک چھکے سمیت 11 رنز بٹورے، شعیب ملک

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر شعیب ملک نے اسپنر عثمان طارق کو پہلی بار کھیلنے کا دلچسپ واقعہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ عثمان طارق کو اعظم خان کا سامنا کر نا پڑا ،6 گیندوں پر بیٹرز نے ایک چھکے سمیت 11 رنز بٹوریپی ایس ایل 11 کے دوسرے میچ میں عثمان طارق بولنگ کیلئے آئے تو انہیں پہلے اوور میں اعظم خان کا سامنا کرنا پڑا، ان 6 گیندوں پر بیٹرز نے ایک چھکے سمیت 11 رنز بٹورے۔

اس اوور کے دوران کمنٹیٹری باکس میں موجود بازید خان نے شعیب ملک سے استفسار کیا کہ آپ نے جب پہلی بار عثمان طارق کا سامنا کیا تو ان کے بولنگ انداز سے کتنی مشکل ہوئی؟اس پر پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان نے بتایا کہ میں اور پولارڈ کراچی کنگز کی طرف سے کھیلتے تھے،

یہ اس وقت کا واقعہ ہے، جب پہلی بار سامنا ہوا تو ان کے انداز پر پہلے ہم دونوں بیٹرز کی ہنسی نکل گئی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر پولارڈ نے مجھے مشورہ دیا کہ اس بولر کو کھیلنے کے لیے خود کو تب ریڈی سمجھیں جب یہ ان کے ایکشن میں رکنے کا مرحلہ آتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں