بلاول بھٹو زرداری 35

پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے،بلاول بھٹو زرداری

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے بعد ملک کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم موذی مرض سے مکمل نجات کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے۔

انسداد پولیو مہم کے سلسلے میںاپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ والدین پانچ سال سے کم عمر اپنے بچوں کو انسدادِ پولیو کے قطرے پلوائیں اور بچوں کو عمر بھر کی ممکنہ معذوری سے بچائیں۔دنیا بھر سے پولیو سے ہونے والی معذوری کے خاتمے کے بعد پاکستان کے لئے موجودہ مہم اس مرض سے نجات کا فیصلہ کن موڑ ہے۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان کے چار کروڑ سے زائد بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے قطرے پلانے والے ہیلتھ ورکرز ہمارے ہیروز ہیں۔انسدادِ پولیو کی قومی مہم کو سرانجام دینے والے لاکھوں رضاکاروں کی عزت اور احترام ہم سب کا فرض ہے۔دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے، پاکستان کو اس مرض سے نجات دلانے کیلئے ہر فرد کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں