تجارتی خسارہ 151

پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ100فیصد تک بڑھنا تشویشناک ہے ‘خادم حسین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی کے دوران پاکستان کے تجارتی خسارے میں گزشتہ برس کے مقابلے میں100فیصد اضافہ ہوا ہے وزرات تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار کہ درآمدات 65.08فیصد اضافے سے18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں جبکہ برآمدات 27.23اضافے سے6ارب 96کروڑ ڈالر رہیں انہوںنے کہا کہ درآمدات زیادہ،برآمدات کم پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ100فیصد تک بڑھنا تشویشناک ہے انہوںنے کہا کہ حکومت درآمدات کو کنٹرول کرے اور غیر ضروری درآمدات کی حوصلہ شکنی کرے اور برآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلئے نئی تجارتی پالیسی کا جلد از جلد اعلان کیا جائے تاکہ اس میں دی گئی مراعات سے ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے۔

ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ تجارتی خسارہ میں کمی اوربرآمدات کا ہدف پورا کرنے کیلیء صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے ۔ برآمدات کی بحالی اور توسیع کے سلسلہ فوری اقدامات کی ضرورت ہے اس ضمن میں پاکستانی مصنوعات کے لیے بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش اور بیرون ملک سفارتخانوں کو فعال کیا جائے تاکہ وہ بیرون ملک پاکستانی مصنوعا ت کی کھپت اور برآمدات میں اضافہ کیلئے اپنا اہم کردار ادا کریں۔انہوںنے کہا کہ کہ تجارتی خسارہ میں کمی اور حکومت کی طرف سے پانچ سالوں میں برآمدات کا ہدف46ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے کیلئے نئی تجارتی پالیسی میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے تاکہ پاکستانی اشیاء کی بیرون ملک کھپت میں اضافہ سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں