لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر عماد وسیم نے کہا ہے کہ پہلی بار ورلڈ کپ میں ہمارے بولرز پر سوال اٹھا ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کی ٹیم لڑ کر ہاری، میں چاہتا تھا ساتھ افریقہ فائنل میں جاتا۔
سابق آل رائونڈر عبدالرزاق نے کہا کہ ساتھ افریقہ چیزنگ میں کمزور ہے، ان کا ٹاپ آرڈر چلتا تو 240رن ہوتے، کرکٹ میں بولرز کے لئے ہر دن اچھا نہیں ہوتا۔عبدالرزاق نے انکشاف کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مجھے کپتانی کی آفر ہوئی تھی میں نے انکار کر دیا تھا۔سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ سائوتھ افریقہ کے کپتان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔محمد عامر نے کہا کہ شاہین آفریدی کے لئے پرفارمنس اور فٹنس چیلنج ہوگا۔