بابر اعوان 220

پہلی بار اسلام آباد کے میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا ،بابر اعوان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ایوان کے بجائے سڑک پر کارروائی میں حصہ لینا چاہتی ہے، اپوزیش پہلے کہتی تھی کہ آرڈیننس کم کریں اور قانون سازی کریں، پارلیمنٹ میں قانو ن سازی کے حوالے 59نکات پر مشتمل ایجنڈ ا لے کے جارہے ہیں یہ قانون سازی سیاسی نہیںبلکہ قومی ہے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ جب پاکستان تحریک انصاف کو اقتدار ملا تو ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا پاکستان بنک کرپسی کے قریب پہنچ چکا تھا حکومت اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ دیر بعد ہورہا ہے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن نے آئی ایم ایف کے 22میں سے 13پروگرام لئے آئی ایم ایف نے بجلی میں 5روپے اضافے کا مطالبہ کیا حکومت نے مذاکرات سے 1روپے 40پیسے پر اتفاق رائے قائم کیا میونسپل کارپوریشن آف اسلام آباد کی تشکیل نو کی جارہی ہے ایم سی آئی میں 104تک نیبر ہوڈ کونسلز تشکیل دی جائے گی انہوں نے کہا کہ پہلی بار اسلام آباد کے میئر کا براہ راست انتخاب ہوگا میئر کے بارہ رکنی کابینہ میں 6پروفیشنل کی نشستیں ہوں گی ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ فراڈ کرکے ملک سے باہر جانے والوںپر گھبراہٹ طاری ہے دوسری گھبراہٹ یہ ہے کہ ٹی ٹی کے کیسز دوبارہ چلنے شروع ہوگئے اپوزیشن کا لانگ مارچ نہیں ایک دوسرے کے خلاف مارچ ہے ایک مارچ پی ڈی ایم کررہی ہے اور دوسرا پیپلز پارٹی ۔

اپوزیشن مقدمات سے توجہ ہٹانے کے لئے شور شرابا کررہی ہے یہ لوگ سات بار پہلے بھی لانگ مارچ کا اعلان کرچکے ہیں شہبازشریف کو خود بھی معلوم نہیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں لندن پہنچتے ہی نوازشریف کے پلیٹ لیٹس ٹھیک ہوگئے نوازشریف کے لئے باہر رہنے کے لئے دروازے بند ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں سیدھا جیل جانے کے لئے دروازے کھل گئے وہ چاہتے ہیں کہ سمدی وغیرہ سب کو واپس آنے دو اپوزیشن لیڈ رچاہتے ہیں کہ این آراو دو اور سی وی قبول کرلو احتجاج اس بات پر کرے کہ سندھ میں دودھ شہد کی نہریں بہہ رہی ہے ۔ موجودہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی آئندہ انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہونگے ۔

اس حوالے سے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل کے ذریعے بجٹ میں اصلاحات کی گئی ہیں سیلز ٹیکس چوری کو روکنے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ امیر پر ٹیکس لگار کر عام آدمی کو سہولت دینی ہے ٹیکس وصولی کا ہدف 6ہزار 1سو ارب اس سال نجی شعبے نے 1400ارب روپے قرض لئے سٹیٹ بنک کے 10میں سے 8بورڈ آف ڈائریکٹرز حکومت مقرر کرے گی مزمل اسلم نے کہا کہ پہلی بار مرکزی بنک کے کردار کو واضح کیا گیا ہے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پوری دنیا کرونا وباءمیں پاکستانی اقدامات کی تعریف کررہی ہے وزیراعظم عمران خان نے مشکل فیصلوں سے معیشت کو درست کیا پورے دنیا میں معیشتیں مشکلات کا شکار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں