برآمدات 82

پھلوں کی قومی برآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران 22.64 فیصد اضافہ

مکو آ نہ (رپورٹنگ آن لائن)پھلوں کی قومی برآمدات میں رواں سال نومبر کے دوران 22.64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 19.5 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ نومبر 2024 میں پھلوں کی برآمدات کی مالیت 15.9 ملین ڈالر رہی تھی۔

اس طرح نومبر 2024 کے مقابلہ میں نومبر 2025 کے دوران پھلوں کی ملکی برآمدات میں 3.6 ملین ڈالر یعنی 22.64 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں