ایل پی جی کا بم

پٹرول کے بعد ایل پی جی کا بم بھی گرادیا گیا

اسلام آباد ( آن لائن ) کورونا وباءاور مہنگائی سے پسی ہوئی عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافے کے بعد ایل پی جی کا بم گرا دیا گیا ہے ، حکومت نے ایل پی جی کی قیمت بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ۔

جس کے بعد گھریلو سیلنڈر کی قیمت میں 50 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 200 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹر ی بیوشن عرفان کھوکھر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایل پی جی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، حکومت ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فوری نو ٹس لے ورنہ حالات مزید خراب ہو جائیں گے۔