عظمی بخاری 44

پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا اشیا ئے خوردنوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص فرق نہیں پڑا’ عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں پھلوں،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں، پٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا اشیا ئے خوردنوش کی قیمتوں پر فی الحال کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز براہ راست پرائس کنٹرول کے معاملات کی خود نگرانی کر رہی ہیں،پیرا کی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں،اشیا ئے خوردونوش کی فروخت سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جا رہی ہے۔

عظمی بخاری نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، وزیراعلی پنجاب کی واضح ہدایات ہیں ریلیف پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہیں، پنجاب میں مہنگائی کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں